طلال اور دانیا ل ، نواز شریف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے مشرف کے تھے : حافظ حسین احمد

طلال اور دانیا ل ، نواز شریف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے مشرف کے تھے : حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے مرکزی رہنما سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طلال اور دانیال عزیز نواز شریف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے وہ پرویز مشرف کے وفا دار تھے ،جلسو ں سے نہ فیصلے بدل سکتے ہیں نہ ہی حکومتیں ۔این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ طلال اور دانیال عزیز نواز شریف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے وہ ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے وفا دار تھے ۔ہماری ہمددری آج بھی مولانا سمیع الحق کے ساتھ ہے کل وہ میا ں نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلسو ں سے نہ فیصلے بدل سکتے ہیں اور نہ ہی حکومتیں ۔حکمرانوں کو آنے والے دنو ں میں توہین عدالت کے مزید نئے کیسز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ پرانے کھلاڑی نیا پاکستان بنانے کا نعرہ نہیں لگا سکتے ہیں لیکن پرانے پاکستان کے نئے کھلاڑی قوم کے اعتماد پر پورا اتر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قصور کی زینب ، مردان کی عاصمہ ،اور ہر بے قصور بچی کو انصاف نہ ملنے کے ذمہ دار حکمران ہیں، وہ چاہے پنجاب کے ہو ں ،سندھ کے یا خیبر پختونخواہ کے ہو ں ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھنے والے آج خود عدل اور انصاف کی تحریک چلا رہے ہیں پتہ نہیں چلتا کہ کون کس سے انصاف مانگ رہا ہے ،اب تو ریحام خان بھی انصاف کی طلب گارہو گئی ہیں، شریف مجرمو ں کے کٹہرے میں نظر آتے ہیں او ر منصف پہ صبح شام سنگ باری جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے سی پیک کولاہور میں ’پیک ‘کر دیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب عملاً اب بلوچستان بن چکا ہے جنوبی پنجاب کے سرائیکی صوبہ کیلئے آوازیں پھر سے اٹھنے لگی ہیں کیونکہ اب الیکشن قریب ہیں اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدوں کا’ سیاسی سیزن‘ پھر سے شروع ہو چکا ہے ۔
حافظ حسین احمد

مزید :

علاقائی -