مہنگائی اور ظلم و نا انصافی نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،عبدالرشید قریشی

مہنگائی اور ظلم و نا انصافی نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،عبدالرشید ...

لاہور(پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، جلیل احمد خان اوٹھی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل عدلیہ بچاؤ کمیٹی، یاور مقبول ملک ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، این اے بٹ ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن، فیصل محمود ایڈووکیٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اپنے ہر جلسے میں خطاب کے دوران بار بار اعلان کرتے ہیں کہ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو کوئی نوجوان بیکار نہ ہوتا مہنگائی اور غربت کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جانا ان کا یہ بیان غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ مرکز اور صوبہ پنجاب میں آج بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے۔ لیکن بے روزگاری، مہنگائی اور ظلم و نا انصافی نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ میاں صاحب بتائیں کہ جندال کے ساتھ ملاقات کے بعد آج تک انہوں نے کلبھوشن کو پھانسی دینے کا کبھی ذکر نہیں کیا جبکہ کلبھوشن نے بے گناہ بیسویوں افراد کو قتل کیا اور پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دیا ۔

میاں صاحب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائیج انے والے مظالم کا کبھی ذکر نہیں کیا۔ مسلمانوں کے قاتل مودی کے بارے میں انہوں نے آج تک کچھ بھی نہیں کیا۔ میاں صاحب پاکستان پر حکومت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...