لمز کے تحت جی آر ای کی تیاری اور ایم فل کے لیے بلا معاوضہ انفارمیشن سیشن

لمز کے تحت جی آر ای کی تیاری اور ایم فل کے لیے بلا معاوضہ انفارمیشن سیشن

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس(لمز)،اسکول آف ایجوکیشن(ایس او ای) کے تحت نئے ایم فل ایجوکیشن لیڈرشپ ،مینجمنٹ پروگرام اور GRE کی تیاری کے حوالے سے فری تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں GRE اور GMAT سمیت مختلف کورسز سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ تربیتی ورکشاپ میں تقریبا 500سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ شرکا ء کی بڑی تعداد کو مد نظررکھتے ہوئے کیمپس میں دو آڈیٹوریم میں اس کا انتظام کیا گیا ۔ تربیتی ورکشاپ کا آغازGRE کے وربل سیکشن سے آگاہی کے لیے فہیم عباسی کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز سے ہواجس میں تجزیاتی تحریر اور وربل ریزننگ جیسے موضوعات شامل تھے۔

اور شرکاء سے ان موضوعات کے حوالے سے سوالات اور پریکٹس بھی کروائی گئی تاکہ GRE فارمیٹ سے واقف ہونے میں ان کی مددجاسکے۔ GRE وربل سیشن کے بعد لمز اسکول آف ایجوکیشن میں ایم۔فل ایجوکیشن لیڈر شپ اور مینجمنٹ پروگرام کی جانب سے ایک معلوماتی سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس کی صدارت لمز ایڈمنسٹریشن ، فکلیٹی ممبرز ،اسکول آف ایجوکیشن کی ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرمریم چغتائی،لمزڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری،اسکول آف ایجوکیشن ،ایڈمیشنزا ینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر، نزہت کامران اور لمزایڈمیشنز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان پر مشتمل پینل نے کی۔ ا نفارمیشن سیشن میں ایم فل پروگرام کی خصوصیات ، پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور گریجویٹس طالب علموں کو ایم فل پروگرام میں شرکت کے قابل بنانے پر معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پرڈاکٹر مریم چغتائی نے پاکستانی تعلیمی نظام کو درپیش فکری،ثقافتی اورتنظیمی چیلنچزپر روشنی ڈالی اوران شعبوں میں تعلیمی اصلاحات لانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجاب حکومت ، خیبر پختوانخوا حکومت اور دوسرے تنظیمی اداروں کاایس او سی کے اشتراک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ معلوماتی سیشن کااختتام ایم فل پروگرام کے حوالے سے شرکاء کے سوال وجواب سے ہوااور جس کے بعد کچھ دیر کا وقفہ ہواتاکہ اس دوران شرکاء پینل ممبران سے ذاتی حیثیت میں سوالات پوچھ سکیں اور اس موقع پر پورٹل سیٹ اپ سے آن لائن اپنی ایم فل کی درخواست جمع کرواسکیں۔فہیم عباسی نے وقفے کے بعد GREپر ورکشا پ کادوبارہ آغاز کیا اور میتھ میکٹس سیکشن پربھی لیکچر دیا جس میں کووانٹیٹو ریزنگ اور پریکٹس سوالات شامل تھے۔ شرکاء نے GREاور ایم فل ایجوکیشن لیڈشپ اور مینجمنٹ پروگرام کے حوالے سے ہونے والی ورکشاپ کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...