ناقص پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان غریب کو ہوا ہے، شاہد صد یق

ناقص پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان غریب کو ہوا ہے، شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقات کو ہوا ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں عوام کو کرپشن، غربت، مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے تحفے دیئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ عام آدمی غربت کی چکی میں بری طرح پیس رہا ہے ۔
جبکہ اس کے لیے دو وقت کی روٹی کما نا مشکل ہو چکی ہے اور حکمرانوں کے غربت ختم کرنے کے تمام وعدے چار سالہ دور میں ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں انہو ں نے کہاکہ موجودہ ناکام جمہوریت نے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا ہے پاکستان کا سب سے سنگین مسئلہ کرپشن ہے ، کرپشن نے سیاسی ابتری ، معاشی تباہ کاری ، بے روزگاری، مہنگائی، امن اومان کی ابتر صورتحال ہے اور حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اغیار کا محتاج ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی امریت قائم ہے۔