سی پیک روٹ پر اکنامک زون بننے سے ترقی کا خواب حقیقت بنے گا،خادم حسین

سی پیک روٹ پر اکنامک زون بننے سے ترقی کا خواب حقیقت بنے گا،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ سی پیک روٹس پر سپیشل اکنامکس زونز کے قیام سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور سپیشل اکنامکس زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا ۔
جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سی پیک اب طویل المدت منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اس مرحلے میں صنعتی تعاون کے پروگرام پر زیادہ توجہ د ی جائے گی ۔