سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیے

سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیے

کراچی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیے تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے منگل کے روزحلف اٹھالیا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی شیخ نے نئے حلف اٹھانے والے ججوں مسزکوثرسلطانہ حسین ،ارشاد علی شاہ،آغافیصل ،عدنان اقبال چوہدری ،امجدسہتو اورشمس الدین عباسی سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری منگل کی صبح سندھ ہائی کورٹ میں منعقد کی گئی تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے معززججوں نے سندھ ہائی کورٹ بار،کراچی بارکے عہدے داروں اوروکلاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

سندھ ہائی کورٹ

مزید : صفحہ اول