وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے : نواز شریف

وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے : نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔پنجاب ہاؤس میں وکلا اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی کریں گے، عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے اور یہ میرے نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے‘ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے‘ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے‘ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے‘ وقت ثابت کرے گاکہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پران کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب‘ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی ، مسلم لیگ (ن ) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ملاقات میں احتساب عدالت میں پیش اور قانونی نکات پر بات چیت عوامیم رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دریں اثناسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے ملاقات کی‘ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال‘ آئندہ سینٹ انتخابات‘ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی اور فاٹا اصلاحات پر گفتگو کی گئی‘ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...