الیکشن ایکٹ 2017 فاٹا میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی

الیکشن ایکٹ 2017 فاٹا میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن ایکٹ 2017کو فاٹا میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017کی منظوری کے بعد فاٹا کی چار نشستوں کیلئے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ فاٹا میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار سے متعلق بھی منظوری دے دی گئی، اس منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، اس سے قبل صدر مملکت کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017کی منظوری نہ ہونے کے اس کا نفاذ نہیں ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے فاٹا کی سینیٹ کی چار نشستوں پر انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا تھا۔
الیکشن ایکٹ

مزید :

صفحہ اول -