سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90روز کی توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90روز کی توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اے این این )کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی۔صوبائی و وفاقی وزات داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل پولیس کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رینجرز کو کراچی میں یہ خصوصی اختیارات 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تفویض کیے گئے ہیں اور اب انہیں 10 اپریل 2018 تک وسعت دے دی گئی ہے۔1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیوں کرسکتی ہے۔

سندھ رینجرز

مزید : صفحہ اول