مستقل بنیادوں پر نہیں عارضی وقت کیلئے پاکستان چھوڑا ،ریحام خان

مستقل بنیادوں پر نہیں عارضی وقت کیلئے پاکستان چھوڑا ،ریحام خان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مستقل بنیادوں پر نہیں عارضی وقت کیلئے ملک کو چھوڑا ہے ،طلاق کے بعد عمران خان نے موبائل فون کے پیغام میں کہا آپ کو پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں مستقل رہائش اختیار کرنی چاہئے،کتاب کی اشاعت اور بچوں کو برطانیہ میں سکونت کے بعد واپس آ جاؤنگی،۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ریحام خان سے ملک چھوڑ نے کی وجوہات جانے کیلئے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے مستقل بنیادوں پر نہیں بلکہ عارضی وقت کیلئے ملک کو چھوڑا ہے، اور وہ کتاب کی اشاعت اور بچوں کو برطانیہ میں سیٹل کرنے کے بعد واپس وطن آئیں گی۔

ریحام خان

مزید : صفحہ اول