فاروق ستا رمتحدہ قومی موومنٹ کے بارہویں کھلاڑی ہیں،رضا ہارون

فاروق ستا رمتحدہ قومی موومنٹ کے بارہویں کھلاڑی ہیں،رضا ہارون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں 'بارہواں کھلاڑی' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ایم کیو ایم کون سی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رضا ہارون کا کہنا تھا کہ 'ملک میں کہیں بھی جہموریت نظر نہیں آرہی، فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں، اس کا کردار مشکوک ہے'۔رضا ہارون نے کہا کہ 'کل کی ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس نومبر کی لینڈکروزر کی طرح تھی، اگر کراچی کے مسائل پر آپس میں لڑتے تو اچھی بات تھی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'سندھ مسائل کا شکار ہے اور کراچی کے لوگ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، ایم کیو ایم نے کارکردگی نہیں دکھائی لیکن سینیٹ کے ٹکٹ پر لڑ رہی ہے'۔رضا ہارون نے مزید کہا کہ 'آگے تو عام انتخابات ہیں، کل کو تو یہ ایک دوسرے کے گھر پر حملے کریں گے'۔پی ایس پی رہنما نے کہا کہ 'ایم کیو ایم کے موجودہ رہنما قیادت کے اہل نہیں، پاک سرزمین پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، ایم کیو ایم سے جو آنا چاہے آجائے'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ایم کیو ایم کی متبادل جماعت کراچی میں آچکی ہے'

رضا ہارون

مزید : صفحہ اول