پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط

بیجنگ (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے ۔پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور چین کی طرف سے وزیر ثقافت چین لو شوگانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔چین میں پاکستانی سفیر اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سی پیک روٹ پرایف ایم ریڈیوکے قیام اور تصویری نمائش اورطلباء کویونیورسٹی میں سکالرشپس کی بھی تجویز دی ۔ وزیر ثقافت چین لوشو گانگ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں خصوصی اوردوستانہ تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کی ثقافتوں کے تبادلے کابھی منصوبہ ہے ۔چینی وزیر نے کہا کہ ثقافتی اورتاریخی مرکز میں پیشہ وروں کوتربیت بھی دیں گے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ چین معاشی اعتبار سے دنیاکامرکزبنتاجارہاہے ٗبہت جلد چین عالمی معیشت میں پہلا مقام حاصل کرلے گا انہوں نے کہاکہ توانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے توجہ کامرکز ہیں۔

ایگزیکٹو پروگرام معاہدہ

مزید : صفحہ اول