سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کب ہو گی ؟وزارت مذہبی امور خاموش

سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کب ہو گی ؟وزارت مذہبی امور خاموش

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء کی قرعہ اندازی کب ہو گی ملک بھر سے وزارت مذہبی امور اور روزنامہ پاکستان کے لاہور،اسلام آباد ،کراچی،پشاور ،ملتان دفاتر میں معلومات لینے والوں کا تانتا بندھا رہا ،وزارت مذہبی امور خاموش،عدالتوں کی طرف سے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو ،حج2018ء کے لیے ملک بھر سے پونے چار لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں ، 26جنوری کو قرعہ اندازی ہونا تھی سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے حکم امتناعی ختم ہونے کے باوجود قرعہ اندازی 26 تاریخ کو نہ کرنے کی وجہ سے ملک بھر سے درخواستیں دینے والے اضطراب کا شکار ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...