ملک بھر کی نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کا آڈٹ مکمل

ملک بھر کی نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کا آڈٹ مکمل

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر کی نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کا آڈٹ مکمل،وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ فرم RSMنے وزارت مذہبی امور کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق چاروں صوبوں فاٹاآزاد کشمیر میں موجود ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر اور ان کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو ارسال کیے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی 10فروری تک حتمی رپورٹ وزارت مذہبی امور میں جمع کرائے جانے کا امکان،وزارت مذہبی امورنے گزشتہ سالوں سے کام کرنے والی کمپنیوں اور نئی کمپنیوں کے اڈٹ کی ذمہ داری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اڈٹ فرم کو دی تھی جس نے وزارت کے دئیے گئے قوائد کے مطابق اپنا کام مکمل کر لیا ہے اورحج فارمولیشن کی روشنی میں فیصلے کرے گی۔

آڈٹ

مزید : صفحہ آخر