حج کوٹہ بحال ہونے کے بعد نئی انرول کمپنیاں حج کوٹہ کے حصول کیلئے پُر امید
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گزشتہ سال کا استعمال نہ ہونے والا حج کوٹہ بحال ہونے کے بعد نئی انرول کمپنیاں حج کوٹہ کے حصول کے لیے پُر امید،پرانی حج کمپنیاں 5ہزار کے کوٹہ میں سے حصہ لینے کے لیے بضد،6سال سے 50 افراد کے ساتھ کامیابی سے حج کرانے والے کم ازکم کوٹہ 70کرنے کے مطالبے پر قائم،وزارت مذہبی امور کو حج کوٹہ کی تقسیم کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ،1000سے زائد نئی کمپنیاں ہر صورت حج کوٹہ کے لیے دوڑ میں شامل ہیں ،گزشتہ10سال سے کامیابی کے ساتھ حج اپریشن کرنے والی کمپنیوں کا کوٹہ بلا وجہ کم کر دیا گیا ہے وہ بھی ناراض ہیں ان کا مطالبہ ہے جب نیا کوٹہ آئے گا اس وقت نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیا جائے ،50افراد کے کوٹہ والے اپنی مشکلات سے اگاہ کر رہے ہیں ۔