اسلام آبا د( آئی اینپی پی شہید بھٹو،تحریک لبیک اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں بحال

اسلام آبا د( آئی اینپی پی شہید بھٹو،تحریک لبیک اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر ...

پی )الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو،تحریک لیبک یارسول اللہ اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر کو بحال کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں غیر فعال سیاسی جماعتوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ کی ۔پاسبان پاکستان پارٹی کے رہنما محمد شکور ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید جلال محمود، اور تحریک لیبک یارسول اللہ کے وکلا سمیت دیگر جماعتوں کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے جبکہ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلریز رضوی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ۔ گلریز رضوی نے کہا کہ پہلا نوٹس سیاسی جماعتوں کو بیس اکتوبر دوہزار سترہ۔ دوسرا نوٹس چودہ نومبراور آخری نوٹس چھبیس دسمبر کو جاری کی،الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کی درخواستیں منظور کر لیں۔

مزید : صفحہ آخر