56کمپنیاں کرپشن کیس: فریقین فروری کے آخری ہفتہ میں حتمی بحث کیلئے طلب

56کمپنیاں کرپشن کیس: فریقین فروری کے آخری ہفتہ میں حتمی بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر میں پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے خلاف دائر درخواست پر تمام فریقین کو فروری کے آخری ہفتے میں حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق اور شیراز ذکاء ایڈوکیٹس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں 56 کمپنیوں کی تشکیل اور ان میں کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں، کارروائی کے دوران تمام کمپنیوں نے جواب عدالت میں داخل کرادیئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر