ایک ہی نوعیت کی توہین عدالت درخواستوں پر سیکرٹری فوڈ پنجاب شوکت علی کو نوٹس

ایک ہی نوعیت کی توہین عدالت درخواستوں پر سیکرٹری فوڈ پنجاب شوکت علی کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ایک ہی نوعیت کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سیکرٹری فوڈ پنجاب شوکت علی کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کانٹی نینٹل فلورملز سمیت 6 فلور ملزکی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی،درخواست گزار ملز کے وکلا ء نے حکومت کی پالیسی کے تحت افغانستان سے گندم منگوائی اور زرضمانت جمع کرائی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ابھی انہیں سیکورٹی کی رقم واپس نہیں کی جا رہی۔

مزید :

صفحہ آخر -