سوئی گیس جنرل مینیجر سہیل گلزار کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

سوئی گیس جنرل مینیجر سہیل گلزار کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے جنرل مینجر سہیل گلزار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شیل پاکستان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں درخواست گزار کمپنی کے سی این جی اسٹیشن ہیں اور سوئی گیس کے کسی قسم کے نادہندہ نہیں ہیں اس کے باوجود شوکاز نوٹس اور موقف سنے بغیر ان کے گیس کنکشن کاٹ دیئے گئے۔درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے بتایا کہ اب عدالت کے حکم کے باوجود ان کی گیس کنکشن بحالی کی اپیل پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...