اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی درخواست پر فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی درخواست پر فریقین کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی کی دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پردلائل کے لئے طلب کر لیا ہے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت کی جس میں مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی رکن اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے اسفند یار بھنڈارہ اقلیتی نشست پر ایم این اے بنے ہیں، ان کے خلاف کراچی کی نیب عدالت میں کرپشن کے الزام میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ اسفند یار بھنڈار نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ان میں اپنے خلاف ریفرنسز کا ذکر نہیں کیا، اس لئے حقائق ظاہر نہ کرنے پر اسفند یار بھنڈار رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -