عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ماحولیات کی 8 مارچ کو طلبی

عدالتی حکم عدولی پر ڈی جی ماحولیات کی 8 مارچ کو طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کو توہین عدالت کی درخواست پر 8 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خورشید عالم اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق عدالت نے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کو ماحولیاتی سروے سے مشروط قرار دیا اور ہدایت کی کہ سینٹرکی تعمیر سے پہلے سروے کیا جائے لیکن عدالتی احکامات سے روگردانی کی گئی ، وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالتی حکم پر نہ تو سروے کیا گیا اور نہ تعمیر کا کام روکا گیا۔

مزید : صفحہ آخر