سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب

سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے عاشق چودھری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ عاشق چودھری 2017ء سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں لیکن انہیں پنشن کی ادائیگی کے لئے چکر لگوائے جارہے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ،عدالت پنشن کی ادائیگی کا حکم جاری کرے ،عدالت نے درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے 10روز میں جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : صفحہ آخر