ہائیکورٹ بار انتخابات‘ تمام امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

ہائیکورٹ بار انتخابات‘ تمام امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،چیئرمین الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ انتخابات بائیو میٹرک ہوں گے اور غیر تصدیق شدہ وکلاء حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو ایشن کے آئندہ انتخابات کے لئے تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔صدر کی نشست پر انوار الحق پنوں، آذر لطیف خان، چودھری محمد شاہد بٹر، اور ملک عبدالرحمن دھمرایا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔نائب صدر کی نشست کے لئے چودھری نور سمند خان، شائستہ قیصر، راشد علی وینس اور مسعود گجر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،سیکرٹری کی نشست پر حسن اقبال ورائچ، فیاض احمد رانجھا جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر احسان اے سیال، حافظ اللہ یار سپرا، ذیشان سلہریا ،عنصر جمیل گجر اور فرخ شہزاد کمبوہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔صدر کی نشست پر امیدواروں نے انتخابات کے لئے 3، 3لاکھ روپے ،نائب صدر اور سیکرٹری کی نشست پر 2، 2لاکھ روپے ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر ایک ایک لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔ہائیکورٹ بار انتخابات میں 23761 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔13548 ووٹرز بائیو میٹرک تصدیق شدہ ہیں جبکہ 10213 ووٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوئی ہے ،چیئرمین الیکشن بورڈ نے غیر تصدیق شدہ بائیو میٹرک ووٹر کو 20 فروری تک بائیو میٹرک تصدیق کروانے کی ہدایت کی ہے ،بصورت دیگر انہیں انتخابات میں حق رائے دہی کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر