چینی کمپنی کو سینڈک منصوبہ پرٹھیکے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

چینی کمپنی کو سینڈک منصوبہ پرٹھیکے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چینی کمپنی کو سینڈک منصوبے پر کام کا ٹھیکہ دینے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔درخواست میں چینی کمپنی کو منصوبے پر کام کی اجازت دینے کو آئین کے منافی قرار دیا گیا ہے ۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں سینڈک منصوبہ چینی کمپنیوں کو دینے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صوبائی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، وفاقی حکومت نے منصوبہ چینی کمپنی کو دیکر صوبائی معاملات میں مداخلت کی ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق سینڈک کی کانوں سے نکلنے والی معدنیات کو چینی کمپنی کی جانب سے خام حالت میں ہی بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ ہے ،درخواست گزار نے یہ بھی اعتراض کیا طے کہ معدنیات کو صاف کرنے کے لئے ریفائنری نہیں لگائی گئی اور یہ منصوبہ غیر ملکی کمپ6کو دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلہ تک سینڈک منصوبے پر چینی کمپنی کوکام کرنے سے روکا جائے اور منصوبے سے متعلق تمام تر تفصیلات منظر عام پر لانے کا حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...