ہائیکورٹ سکیورٹی نے فراڈ کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی

ہائیکورٹ سکیورٹی نے فراڈ کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنادی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی نے فراڈ کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ،درخواست ضمانت مسترد ہونے اور فرار کی ناکامی پر ملزم کے اہل خانہ سیکیورٹی اہلکاروں اور مخالفین سے الجھ پڑا، سکیورٹی نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم رحیم کی درخواست ضمانت مسترد کی تو ملزم نے اپنے رشتہ داروں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں اور فریقین نے اسکی کو شش کو ناکام بنا دیا فرار کی کوشش ناکام ہونے پر ملزم کے رشتہ دار پہلے مخالفین سے الجھے اور بعد میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے جھگڑا کرنے پر زاہد، اظہر اور ارشد نامی تین ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزم رحیم کے خلاف تھانہ رائے ونڈ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

فرار کی کوشش ناکام

مزید : صفحہ آخر