کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کاخیبر ایجنسی کا دورہ
پشاور( خصو صی رپورٹ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے مہمان خصوصی کے طور پر خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔انہوں نے قبائلی شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں تمام قبائلی عمائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے امن عمل کو بحال کر نے میں پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی قبائل رہنما امن عمل میں برابر شریک رہیں گے۔