شہبازشریف کا سابق پارلیمینٹیرین راؤ قیصر علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق پارلیمنٹیرین راؤ قیصر علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔