سینٹ الیکشن :پی پی اورن لیگ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث،فواد چوہدری

سینٹ الیکشن :پی پی اورن لیگ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث،فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)پر ان کی جماعت کے ارکان اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں سینیٹ انتخابات میں بھاری پیشکش کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کردیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں جبکہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں ارکان اسمبلی کو بھاری پیشکش کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی جماعت پریشانی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ان کی جماعت حکمت عملی نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت سینیٹ انتخابات کے دوران بدعنوانی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ان کی جماعت نے صوبائی اسمبلی کے 30 اراکین کے باوجود سابق گورنر چوہدری محمد سرور کو ٹکٹ دیا۔ تحریک انصاف صوبے میں صرف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق سے بھی رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری نے سابق گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ووٹ خریدنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے یا وفاداریاں خریدنے کے بجائے خوشی سے اپنی شکست قبول کر لے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...