شیر کا نشان رکھنے والوں کو درندہ کہنا کوئی گناہ نہیں ،قمرزمان کائرہ

شیر کا نشان رکھنے والوں کو درندہ کہنا کوئی گناہ نہیں ،قمرزمان کائرہ

لاہو ر(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی نے موچی دروازہ میں جواب دیا تو کئی اطراف سے چیخیں نکل رہی ہیں۔ درندہ کہنا ہمارے مخالفین کو بڑا ناگوار گزرا لیکن شہباز شریف جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ بھی سب کو یاد ہے ، شہباز شریف اپنے بھائی کی دولت ہی واپس لے آئیں ، ہم ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں سے بری ہوچکے ہیں،پیپلزپارٹی گائیڈ لائنوں پر یقین نہیں رکھتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موچی دروازہ کے جلسہ میں گرکر زخمی ہونیوالے کارکنوں کی عیادت کے بعد میوہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جیالے شیخ لیاقت کی عیادت کیلئے آئے ہیں ، حادثہ خطرناک تھا لیکن اللہ نے کرم کیا ، ہم ہسپتال انتظامیہ اور خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...