پنجاب میں ناکام حکمران خیبرپختونخوا سے متعلق بات کیسے کر سکتے ہیں؟محمودالرشید

پنجاب میں ناکام حکمران خیبرپختونخوا سے متعلق بات کیسے کر سکتے ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس کو پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم86فیصد بڑھ گئے، صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے، قصور میں12بچوں کو بداخلاقی کے بعد بے رحمانہ قتل کیا گیا جبکہ ملزم تب پکڑا جب سپریم کورٹ نے نوٹس لیا جبکہ زینب قتل کا ملزم پکڑا گیا لیکن حقائق کو اب بھی چھپایا جا رہا ہے اور پھر یہ کس منہ سے کوہاٹ کی عاصمہ اور مردان کی اسماء قتل پر بات کر سکتے ہیں؟ ،مسلم لیگ ن کو خیبرپختونحوا میں ہونیوالی اصلاحات پر تکلیف ہے، جو کام مسلم لیگ ن اپنے طویل دور اقتدار میں نہ کر سکی وہ تحریک انصاف نے چار برسوں میں کر کے دکھا دیا۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد سروے کروالیں پختونخواء پولیس دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر اور سیاسی دباؤ سے آزاد ہے، پنجاب حکومت خیبر پختونخوا پولیس کیخلاف منظم سازش کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر