ملتان ایئرپورٹ بم کی اطلاع،مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد

ملتان ایئرپورٹ بم کی اطلاع،مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد

ملتان(صباح نیوز)ملتان ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کارگو ایریا سے مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا گیا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق گزشتہ روزحساس اداروں اوربم ڈسپوزل سکواڈ کوملتان ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تاہم فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچنگ کی جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔ بم کی اطلاع 15 پر کال کر کے دی گئی تھی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...