محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب،عرفان حیدر سیکرٹری جنرل مقرر

محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب،عرفان حیدر سیکرٹری جنرل مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اقراء یونیورسٹی کے طالب علم محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب ،سید صہیب الدین کاکا خیل اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ،ملک بھر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان نے 2018-19کے لیے محمد عامر کو ناظم اعلیٰ منتخب کیا ،انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد مرکزی شوریٰ کے مشورے سے ضلع ننکانہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم رہنما عرفان حیدر پڈھیار کو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا سیکرٹری جنرل ،گجرات سے تعلق رکھنے و الے حافظ محمد ادریس کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے ،نو منتخب ناظم اعلیٰ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -