بحریہ انکلیو کے چڑیا گھر میں شیر کی پانچ نسلوں کے ہاں 14 بچوں کی پیدائش

بحریہ انکلیو کے چڑیا گھر میں شیر کی پانچ نسلوں کے ہاں 14 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی ،اسلام آباد(پ ر)بحریہ ٹاؤن میں واقع بحریہ انکلیو کے چڑیا گھر میں شیر کی پانچ نسلوں کے ہاں 14 بچے پیدا ہونے کی خبر پرچڑیا گھر کے سٹاف، ریگولر وزٹرز اورجنگلی حیات کے دلداہ شہریوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ میڈیا کے نمائندگان نے بحریہ انکلیو کے عین قلب میں واقع چڑیا گھر کا دورہ کیا ۔چڑیا گھر کے منتظم اعلیٰ برگیڈیر (ر) چغتائی نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے چڑیا گھر وں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو ا ہے کہ ، ایک سیزن میں کیٹ فیملی میں اتنی زیادہ بریڈنگ ہوئی ہو۔تمام نومولود بچے شیر کی فیملی میں سے ہیں جن میں سفید شیر کی نایاب نسل کے دو بچے بھی شامل ہیں ۔ مزید براں افزائشِ نسل کرنے والے جوڑوں میں بنگال ٹائیگر،افریقن شیر،پوما ،لیپرڈ بھی شامل ہیں۔چڑیا گھر کے نئے مہمان بالکل صحت مندہیں اور ا پنی ماؤں کے ساتھ اپنے اپنے پنجروں میں موجود ہیں۔بحریہ انکلیو کے چڑیا گھر میں باقاعدگی سے آنے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جو اپنے نئے دوستوں کی آمد پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ننھے شیروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب بچوں کی بڑی تعداد روزآنہ بحریہ انکلیو کا رخ کرتی ہے۔41کنال پر پھیلے ہوئے اس چڑیا گھرمیں دنیا کے کئی علاقوں اور مختلف ممالک سے درآمد کردہ 20 نسلوں و انواع کے 100جنگلی جانور موجود ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...