زرداری سرے محل بیچ کر حکومت گراسکتے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر

زرداری سرے محل بیچ کر حکومت گراسکتے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سکڑ کر موچی گیٹ تک رہ گئی ہے ، عمران خان کی شادی لاس اینجلس سے ڈی چوک تک پہنچی ہے،عمران کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے پیپلز پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا موچی گیٹ میں ویسے ہی اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پی پی کے جلسے میں تھے۔وفاقی حکومت گرائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ حکومت گراسکتے ہیں، وہ تو سرے محل کا ایک حصہ بیچ دیں تو بھی حکومت گراسکتے ہیں۔عمران خان کی شادیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان نے دو ماہ بعد ریحام کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا تھا ، عمران خان کی اتنی شادیاں ہیں جن کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کے پاکستان کے وارث ہیں اس کے آئین اور عدالتی نظام کو بچانے نکلے ہیں سرینگر جا کر آزادی کی فتح کا جشن منانے کا اعلان کشمیری عوام کے لئے نواز شریف کا بڑا پیغام تھا نواز شریف کے جلسوں میں عوامی جذبے سے ثابت ہوا کہ لوگ پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...