نواز شریف عوام کی عدالت سے سرخرو ہورہے ہیں: مریم نواز

نواز شریف عوام کی عدالت سے سرخرو ہورہے ہیں: مریم نواز

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کی ہر عدالت سے سرخ رو ہو رہے ہیں، کیونکہ عوام کی عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے رہی ہیں۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی عدالتی کارروائی دیکھنے کے لئے پہلی بار مریم نواز کی صاحبزادی اور نواز شریف کی نواسی احتساب عدالت آئی۔ مریم نواز کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور اسی گاڑی میں سوار ہو کر احتساب عدالت پہنچیں جس میں ان کے نانا نواز شریف ‘ والد کیپٹن (ر) صفدر اور والدہ مریم نواز سوار تھیں۔ منگل کو احتساب عدالت کی کارروائی دیکھنے کے لئے مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور بھی اپنی والدہ کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں۔ مریم نواز کی صاحبزادی کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی تاہم عدالتی کارروائی میں خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی غیر موجودگی کے باعث وقفہ کردیا گیا جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی صاحبزادی ماہ نور بھی پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...