نہال ہاشمی کی توہین عدالت فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

نہال ہاشمی کی توہین عدالت فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

اسلام آباد(آن لائن)سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ نہال ہاشمی کی جانب سے منگل کے روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے رجسٹرار کے نوٹ پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، عدالت نے میرے تحریری جواب پر عدم اطمینان ظاہر کرکے فرد جرم عائد کی،میں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں، نہال ہاشمی نے اپنی تقریر پر غیر مشروط معافی مانگی، عدالت نے غیر مشروط معافی کو نظر انداز کرکے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا، میری تقریر توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی تھی، اسکے باوجود توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگی اور خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑا،ان حالات میں عدالت کو مجھ میرے ساتھ ہمدردی کرنی چاہیے تھی، نہال ہاشمی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ پر کوئی ایسے شواہد نہیں جس سے توہین ثابت ہو، نہال ہاشمی جانب سے استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ یکم فروری کو تین رکنی بنچ کی طرف سے دیئے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

نہال ہاشمی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...