پاکستان کو اندرونی دشمن کمزور کر رہے ہیں، ملک میں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے: مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد ،فیصل آباد ،بیجنگ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے‘ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں‘ امید ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا‘ اس وقت تو ہمیں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے‘ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے ان کے ساتھ بھی جنہوں نے ناانصافی کی اور ان کے ساتھ بھی جو انصاف کے حق دار ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر مملکت توا نا ئی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھار ت عالمی دہشت گرد انتہا پسند ملک ہے مودی کے جنگی جنون انتہا پسندی نے برصغیر کے اس خطے کو دہشت گردی میں دھکیل دیا کشمیری عوام پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم پر عا لمی قوتوں کی پراسرار خا موشی نے دہشت گردی کو ہوا دی پاک بھارت ایٹمی قوت ہونے کی وجہ دونوں ممالک کے عوام پریشان یہودی لا بی مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں مگر بھارت اس کے حواری یاد رکھیں پاکستان کلمے کی بنیاد پر ہمیشہ قا ئم رہنے کے لیے بنا وہ گز شتہ روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لگا ئی گئی تین روزہ تصویری نما ئش کی افتتا حی تقریب میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے اور اس کی خواہش ہے کہ ان کے درمیان فروغ پذیر تعاون سماجی واقتصادی پارٹنر شپ سے عام آدمی کی زندگی میں مزید مثبت تبدیلیاں آئیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کو بے حد سراہاتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس میں چین اور پاکستان کے درمیان زیادہ مربوطیت شامل نہیں بلکہ اس سے علاقے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جریدہ چائنہ ڈیلی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اس راہداری کے اثرات علاقائی مربوطیت ، سرمایہ کاری کے مواقع اور عوامی رابطوں پر نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ روابط ہمارے ہمسایوں کیلئے بالعموم بلکہ پورے علاقے کیلئے بالخصوص مساوی سود مند ہونگے۔سی پیک بیلٹ وروڈ منصوبے کا اہم منصوبہ ہے۔