خطے میں پائیدار امن کیلئے سب کو مل کر افغانستان کے بہتر مستقبل کا راستہ تلاش کرنا ہو گا : ناصر جنجو

خطے میں پائیدار امن کیلئے سب کو مل کر افغانستان کے بہتر مستقبل کا راستہ تلاش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عہ
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے‘ افغانستان میں امن خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے،برطانیہ نے افغانستان سمیت خطے میں امن و سلامتی کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے،افغانستان میں امن کے لئے موجودہ افغان حکومت ہی بڑا کردار ادا کرسکتی ہے ہم سب مل کر افغانستان کے بہتر مستقبل کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے گارتھ بیلے سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقائی امن‘ سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر قومی سلامتی نے افغانستان میں تنازع کی پیچیدگی سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔ برطانوی خصوصی نمائندے نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے برطانیہ مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کو ہر سطح پر تعاون پر مبنی فریم ورک بحال کرنا چاہئے۔
ناصر خان جنجوعہ