سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (آج) بدھ کو ہوگی ۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سے قبل منگل کو سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران تین ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وکیل کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف آئندہ سماعت اگلے ہفتے منگل کو ہوگی۔

دانیال عزیز

مزید : کراچی صفحہ اول