دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے ، انکے مذموم عزائم ناکام بنا دینگے : وزیر دفاع

دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے ، انکے مذموم عزائم ناکام بنا دینگے : وزیر ...

سوات( آن لائن ) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے دہشت گردی کے خاتمہ کی جدوجہدجاری رکھنے کے اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اورانکے مذموم عزائم کوناکام بنایاجائے گا، فوجیوں کی بہادری ، بلند عزم اورحوصلہ سے پوری قوم مضبوط ہوئی ہے۔ سوات دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ پشاور کے دورے کے موقع پر وزیر دفاع نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں سے انکی صحت کے بارے میں دریافت کیا اورانکی جرات اوربہادری کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھاہے۔ وفاقی وزیر نے ٹراماسنٹر میں اپنی نوعیت کی شاندار طبی خدمات و سہولیات اورطبی عملہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر دفاع کوہاٹ میں کیپٹن جاذب رحمن شہید کے گھر بھی گئے اورشہید کے والدین اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کے عزم کااظہارکیا۔وفاقی وزیر نے 9 ڈویژن کے شہدا ء کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔

وزیر دفاع

مزید : کراچی صفحہ اول