زینب کیس ، ملزم عمران مزید 7 بچیوں سے بداخلاقی ،قتل میں نامزد

زینب کیس ، ملزم عمران مزید 7 بچیوں سے بداخلاقی ،قتل میں نامزد

لاہور ( این این آئی) زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم عمران کو مزید 7 بچیوں سے بداخلاقی اور قتل کیسز میں نامزد کر دیا گیا، پولیس نے ملزم عمران کا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عمران کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے 7دوسرے کیسز سے بھی میچ ہو گیا ہے، ملزم عمران نے زینب سمیت 8بچیوں کو اغواکر کے قتل کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم عمران بچیوں کو چیز دینے کے بہانے اغوا کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد آٹھ بچیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم عمران

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول