وزیراعلیٰ پنجاب کی آج ملتان آمد ‘ پولیس افسران ‘ اہلکاروں کا ڈیوٹی شیڈول مرتب
ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر آج ملتان آئیں گے اپنے دورہ ملتان کے دوران وہ دن 11بجے کڈنی سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کریں گے اس موقع پر وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا برن یونٹ نشتر ہسپتال ، چلڈرن کمپلیکس اور شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی متوقع ہے مزید برآں ضلعی پولیس ، سٹی ٹریفک پولیس کے افسران نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے ملتان دورہ کے پیش نظر افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لوٹ کو کلیئر رکھیں گے اور پٹرولنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار صورتحال کے پیش نظر حالات کو فوری طور پر سنبھالیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے آج ملتان دورے کے پیش نظر سٹی پولیس افیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے گزشتہ روز برن یونٹ، شہباز شریف ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس، کڈنی سنٹر کا سیکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا۔کڈنی سنٹر میں دورے کے دوران سی پی او ملتان کے ہمراہ ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد،ڈی ایس پی ممتاز آبادعبدالرحیم لغاری ، انچارج سیکیورٹی آفیسر ملتان ہمراہ تھے۔ جبکہ شہباز شریف ہسپتال، برن یونٹ اور چلڈرن کمپلیکس میں دورے کے دوران ڈی ایس پی کینٹ حسن رضا کھاکھی اور انچارج سیکیورٹی آفیسر ملتان ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے تمام تر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔تمام جگہوں پر موجود تمام کیمرہ جات کو چیک کیا گیا اور خراب کیمرہ جات کو ٹھیک کروائے جانے کے احکامات دئیے گئے۔ تمام جگہوں پر کام کرنے والے افراد کی فریش تصدیق کروانے کے احکامات دئیے گئے۔ اور ان جگہوں کے گردو نواح میں سرچ آپریشنز کروانے کے بھی احکامات دئیے گئے۔ سی پی او نے ایس پی کینٹ کو سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
وزیر اعلیٰ