نیب کو دبئی میں بھی چوروں کا کچھ بندوبست کرنا چاہئے : عمران خان

نیب کو دبئی میں بھی چوروں کا کچھ بندوبست کرنا چاہئے : عمران خان

اسلام آباد (آ ئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد امیر ترین پاکستانیوں نے دبئی میں 1.1ٹرلیئن کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں، بر طانیہ میں منی لانڈرز کے خلاف سخت قانون کے بعد نیب کو دبئی میں ان چوروں کا کچھ بندوبست بھی کرنا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا 7 ہزار سے زائد امیر ترین پاکستانی دبئی میں دس ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیدادوں کے مالک کیوں ہیں۔ بر طانیہ میں منی لانڈرز کے خلاف سخت قانون کے بعد نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بندوبست بھی کرنا چاہئے۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...