نواز شریف جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی راہ ہموار کررہے ہیں‘ ابوالخیر محمد زبیر

نواز شریف جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی راہ ہموار کررہے ہیں‘ ابوالخیر محمد زبیر

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف مسلسل محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کرکے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں اور اپنی ہی حکومت کے خلاف گورننس کی کمزوری سسٹم کی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

خرابی قومی معیشت کی تنزلی اور حکومتی اتھارٹی کی کمزوری کی باتیں کرکے اس بساط کو لپیٹنے کا جواز بھی فراھم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالتی اقدامات پر اعتراضات کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ ان کی حکومت میں مظلوم عوام کو انصاف نہیں مل رہا اس لئے ہر شخص، ہر گروہ ،ہر جماعت کی نگاہ چیف جسٹس پاکستان کی طرف جاتی ہے ۔اور سب انہی سے فریاد کرتے ہیں اور حصول انصاف کے لئے انہی کی طرف دیکھتے ہیں جو عوام کاحکومت پر عدم اعتماد اور عدلیہ پر اعتماد کا ثبوت ہے ایسی صورت حال میں ان کو اور ان کے ساتھیوں کو عدلیہ پر اعتراضات کرکے شہید بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ اپنی حکومت کے گورننس کو درست کرنے کے اقدامات کرنے چاہیے ۔

ابوالخیر زبیر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...