سینٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا

سینٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہا

لاہور (آن لائن) سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور الیکشن کمیشن کے آفس میں گزشتہ روز بھی امیدواروں کا رش رہا بتایاگیا ہے کہ اب تک 90 امیدواروں نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں جبکہ دو امیدواروں جن میں پاکستان مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور ایک دوسرے امیدوار عثمان زئی نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دئیے ہیں جبکہ پنجاب سینٹ کی 7جنرل,2ٹیکنوکریٹ,2خواتین اورایک نان مسلم سیٹ ہے امیدوار8فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے 9فروری کوامیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں ہونگی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال12فروری کوہوگی امیدوار15فروری کواپیل جمع کرا سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار19 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

سینٹ الیکشن

مزید : کراچی صفحہ اول