لودھراں کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا‘ جہانگیر ترین

لودھراں کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا‘ جہانگیر ترین

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 154علی خان ترین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لودھراں میں کارنر میٹنگز کے ساتھ ساتھ بڑے جلسوں کا آغاز بھی کردیاگیا ہے ۔ گزشتہ روز پہلا جلسہ حیات پور یونین کونسل خانواہ گھلواں اور دوسرا جلسہ سکھیرا (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

چوک گیلے وال میں منعقد ہوا۔ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ لودھراں نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ 12فروری فیصلے کا دن ہے ۔ تمام ووٹر ز او ر سپورٹرزاپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اپنی فیملی ممبرز اور دوستوں کا بھی ووٹ کاسٹ کرائیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے آج تک لودھراں کے جلسوں میں عوام کی اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی ۔ تہہ دل سے اپنے کارکنوں کا مشکور ہوں ،انہوں نے شاندار اور بڑے جلسے کرکے میرے دل جیت لیے ہیں۔ جب میں نے لودھراں سے سیاست کا آغاز کیا تو میں نے اہالیان لودھراں سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں کے باسیوں کے ساتھ کھڑارہوں گا اور میں اور میرا بیٹا ہمیشہ لودھراں کے عوام کی خدمت کرینگے ۔عدالت کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے اپنے وعدے کے مطابق ایک بار پھر عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر نکلے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ تاحیات عوام کے دکھ سکھ میں کھڑے رہیں گے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ یہاں تھانہ کچری کی سیاست ہوتی تھی اور خوف کی فضاء قائم تھی۔30سال سے حکمرانی کرنے والے مفاد پرست ٹولے کی جانب سے غریب لوگوں پر جھوٹے پر چے کروائے جاتے تھے ۔ میں نے اپنے لوگوں کو اتنا حوصلہ دیا کہ 80فیصد تھانہ کچہری کی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرینگے او ر پولیس سمیت تمام اداروں کو عوام کا خادم بنائیں گے پی ٹی آئی رہنما علی خان ترین نے کہا کہ میرے والد صاحب نے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اپنے ذاتی فنڈ سے لودھراں کی ہریونین کونسل ، ہر وارڈ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے علی خان ترین نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دوستوں اور قافلے میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ اپنے وکررز اور سپورٹرز سے گزارش ہے کہ 12فروری کو کوئی بھی ووٹر اپنے گھر میں نہ بیٹھے۔اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لیں اور ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ظلم کی سیاست کرنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچائیں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ۔ یہاں کے لوگ علی خان کو کامیاب کروائیں ۔ جلسوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں علیم خان ، شعیب صدیقی ، ڈاکٹرشیر محمد اعوان، نواب امان اللہ خان،اختر خان کانجو، سردار ارشاد عباس گھلو، کیپٹن (ر)عزت جاوید خان، سید حسن محمود شاہ ،ملک ایوب گھل،حافظ صدیق ارائیں ودیگر ضلعی قائدین نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین اورعلی ترین نے انتخابی مہم کے دوران یونین کونسل ڈانوراں، گوگڑاں،جلہ ارائیں ،لودھراں شہرمیں مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر