عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے 15 روز میں وضاحت طلب
ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے عدالتی احکامات پرعمل درآمدنہیں کرنے کے خلاف درخواست پرچیئرمین پاکستان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کرکٹ بورڈنجم سیٹھی سے 15 روزمیں وضاحت پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں لودھراں کے محمدعلاؤالدین اورعلی محمدنے درخواست دائرکی تھی کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودھراں کے 3 سالہ مدت کے لئے انتخابات 7 نومبر2015 ء کومنعقدہوئے جس میں الیکشن بورڈنے درخواست گذاراورمدمقابل محمدجاویداور عقیل احمدکوبرابرووٹ لینے کانتیجہ جاری کیااورٹاس کی بنیادپرپہلے ڈیڈھ سال کے لئے مذکورہ مدمقابل امیدواروں کوصدر اور سیکرٹری منتخب قراردیابعدازاں مذکورہ عہدیداروں کی جانب سے بورڈقوانین کی خلاف ورزی کی شکایات پر چیئرمین کرکٹ بورڈنجم سیٹھی اور چیئرمین ضلعی معاملات کمیٹی شکیل شیخ کودرخواستیں دیں لیکن عمل درآمد نہیں ہونے پر فاضل عدالت سے رجوع کیاجس پر چیئرمین بورڈکوایک ماہ کے اندردرخواست کافیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن اس حکم پر آج تک عمل درآمدنہیں کیاگیاہے۔