سماجی اور اقتصادی پالیسیوں سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے،ملیحہ لودھی

سماجی اور اقتصادی پالیسیوں سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے،ملیحہ لودھی

نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے اورسماجی ترقی کے حصول میں عالمی تعاون پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حقیقی اور پرعزم سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں،چین پاکستان اقتصادی راہداری(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی ایک مثال ہے، پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے عوام پہلی ترجیح جیسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سماجی ترقی کیلئے کمیشن کے 56ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے حصول میں عالمی تعاون پر زوردیا اور کہاکہ ہم حقیقی اور پرعزم سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر غربت میں کمی کے لئے مربوط پیشرفت کے باوجود ملکوں کے درمیان اورملکوں کے اندر نمایاں اختلافات موجود ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ سماجی امتیاز اور مذہب، صنف اور نسل کی بنیادوں پر لا تعلقی پائیدار ترقی کے لئے عالمی اقدامات میں رکاوٹ ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے عوام پہلی ترجیح جیسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...