لاہور کے کامیاب جلسہ نے آئندہ کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دیا‘ احمد محمود

لاہور کے کامیاب جلسہ نے آئندہ کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دیا‘ احمد محمود

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چلنا شروع ہوگئی ہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے باغ بیرون موچی گیٹ لاہور کے کامیاب جلسہ عام اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے تاریخی خطاب نے آئیندہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سیاست کا پس منظر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جو لاہور ہی نہیں پورئے پنجاب پر اثر انداز ہوگا یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے تنظیمی عہدیداران کے ایک اجلاس سے گفتگو کے دوران کہی جبکہ اس موقح پر پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادرشاھین جنوبی پنجاب کے سنئیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم راوساجد نسیم لابر نواب افتخار سردار فرید میرانی ارشادسرویا شاہ محمد اور رمضان بھلر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اجلاس میں ملکی سیاسی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا اور پورئے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار اور قصور جیسے واقعات کی روک تھام میں ناکامی صوبے میں مہنگائی بدامنی لاقانونیت کے دن بدن بڑھتے ہوئے اضافے اور جنوبی پنجاب کے کسانوں کیساتھ ہونیوالے حکومتی ظلم کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکمران ٹولہ وفاق اور پنجاب کے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے صرف زبانی جمع خرچ کے حقائق کے برعکس دعووں پر انحصار کر رہا ہے انکا اجلاس میں پارٹی تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اور پارٹی ممبرشپ کے شیڈول کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ڈسٹرکٹ میں پچاس ہزار سے زائد نئیے ممبر بنانے کی حکمت عملی کو ہتمی شکل دیکر اسے کامیاب بنانے پر زور دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...