ہمیشہ عوام کی خدمت کی ‘ سرمایہ اداروں کو شکست دینگے‘ عبدالرحمن کانجو

ہمیشہ عوام کی خدمت کی ‘ سرمایہ اداروں کو شکست دینگے‘ عبدالرحمن کانجو

دھنوٹ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی )لودھراں کے عوام کی ہمیشہ ہم نے خدمت کی ہے شہباز شریف ہمدرد آدمی ہیں ہم ایک پروگرام کے تحت ترقیاتی کام کررہے ہیں سرمایہ داروں کو عوام شکست دینگے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمن خان کانجو اور ایم پی اے زبیر خاں بلوچ نے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

یونین کونسل حویلی نصیر خاں کیکراں والا اور بھٹہ باغ شاہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ہم ہی نکالیں گے صاف پانی کے پراجیکٹ پر کام بہت جلد شروع ہوجائے گا گھر گھر صاف پانی مہیا کریں گے انہوں نے کہا کہ جولوگ ہمیں چھوڑ کرگئے تھے اب واپس آرہے ہیں لودھراں ہمارا گھر ہے ہم خوشی غمی میں شریک ہوتے اور غریب کے دکھ درد کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتااس موقع پر رانا علی اکبر،چوہدری محمد اسلام ،میاں ولی محمد کاشف ،رانا عابد علی ،سید غلام شبیر شاہ بخاری ،ملک صدیق نائچ ،رانا محمد ارشد خاں ،رانا عمر خاں ،حاجی گلزار حسین مغل ،میاں عابد قریشی ،سید جعفر حسین شاہ گیلانی ،ملک عطااللہ اعوان ،اکر م خاں بلوچ ،رانا شہباز ،ملک ناصر ،میاں آصف جبلہ ،رانا محمد تحسین ،سیٹھ رمضان ،غلام مصطفی مہر محمد رفیق ،سید زوار حسین شاہ ،سید سجاد حسین شاہ ،رانا محمد اکرم ،رانا اللہ ڈتہ ،میاں اللہ بخش ،رانا غلام شبیر ،ملک ناصر وڑائچ ،ملک شریف کمال ودیگر موجود تھے ۔ دریں اثناء کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ کشمیروں پر ہونے والے مظالم کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں ۔اقوامِ متحدہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔کشمیر پر ہندوستان کا تسلط کسی صورت قائم نہیں رہ سکتا ۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگاناانڈیا حکومت کا ڈرپوک ترین فیصلہ ہے۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اوربہت جلدانڈیا کے بھی کئی ٹکڑے ہونے والے ہیں ان خیالات کا اظہار عبدالرحمٰن خان کانجو وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز نے دھنوٹ میں یومِ یکجہت�ئ کشمیر کے سلسلے میں ریلی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وسیب اتحاد دھنوٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اسلام،چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ میاں ولی محمد کاشف،رانا عابد علی،مرکزی انجمن تاجران دھنوٹ کے صدر حاجی گلزار حسین مغل،عطیہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری برکت علی ریاض، صدر دھنوٹ پریس کلب دھنوٹ رانا یوسف علی خاں،ڈاکٹر نصرت کمال،الرّحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر اے ڈی انجم،سوشل سروس کمیٹی کے صدر ملک محمد صدیق نائچ نے بھی ریلی سے خطاب کیا ۔عبدالقیوم قریشی،تعمیر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ربنواز بھٹی۔ینگ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر حکیم محمد ناصرسٹی پریس کلب دھنوٹ کے صدررانا اکبر علی،پریس کلب دھنوٹ کے چیئرمین ملک وقار احمدڈاہا ،محمد شاہد بھٹی،مہر فلک شیر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد ریلی میں شامل تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر